شہر

انور گارڈن میں آسان پیامات سینٹر کی جانب سے فی سبیل اللہ ملاقات پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ: انور گارڈن دگلور ناکہ، ناندیڑ میں آج آسان پیامات سینٹر کی جانب سے فی سبیل اللہ رشتے کے متلاشی کنوارے لڑکے اور لڑکیوں، ڈاکٹر، انجینئر، پوسٹ گریجویٹ، گریجویٹ اور مطلقہ افراد کے والدین کے لیے خصوصی ملاقات پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز عبدالسمیع کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مفتی وقایت اللہ قاسمی، مفتی محبوب حسن قاسمی اور مفتی خالد شاکر قاسمی موجود تھے۔

علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ نکاح نبی کریم ﷺ کی سنت ہے اور سنتِ نبوی کے مطابق نکاح کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے معاشرے میں سادگی کے ساتھ نکاح کو فروغ دینے اور غیر ضروری رسومات سے بچنے پر بھی زور دیا۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کی اور اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے لیے رشتوں کے سلسلے میں تعارف کروایا۔

مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے رشتوں کے لیے بھی والدین نے ایک دوسرے سے ملاقات اور معلومات کا    تبادلہ کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کرامت اللہ خان عرف کمو بھائی اور ان کی ٹیم نے گزشتہ دو ماہ سے بھرپور محنت اور جدوجہد کی، جس کے نتیجے میں پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں والدین اور رشتے کے متلاشی افراد کی شرکت رہی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!