آنجہانی بلونت رائو چوہان اور وسنت رائو چوہان کے مجسمہ کی آج نقب کشائی

ناندیڑ۔ ۲۵؍ اگست ( نامہ نگار ):نائیگائوں تعلقہ کے سینئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی آنجہانی بلونت رائو چوہان اور ناندیڑ کے سابق رکن پارلیمنٹ آنجہانی وسنت رائو چوہان کا مجسمہ نائیگائوں میں نصب کیا گیا ہے۔ ان دونوں قائدین کے مجسموں کی نقاب کشائی تقریب آج ۲۶؍ اگست بروز منگل کو صبح ۱۱؍ بجے رکھی گئی ہے۔ آنجہانی وسنت رائو چوہان کی آج پہلی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ایک کتاب وسنت گاتھا مرتب کی گئی ہے جس کا رسم اجراء بھی آج عمل میں آئے گا۔
نقاب کشائی اور کتاب کا رسم اجراء سابق مرکزی وزیر شرد پوار کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ پروگرام کی صدارت کانگریس کمیٹی کے قومی صدر ملک ارجن کھرگے فرمائیں گے۔ مہمان خصوصی کے طور پر کولہاپور کے رکن پارلیمنٹ چھترپتی شاہو مہاراج، ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار، سابق چیف منسٹر اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان سمیت ناندیڑ ضلع کے سابق وزراء، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ ان دونوں پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان کی جانب سے کی گئی ہے۔




