ضلع
مجیب بھائی متر منڈل کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد شاہد کو بہترین صحافتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ناندیڑ:25/اگست:- مجیب بھائی متر منڈل کی جانب سے ناندیڑ کے نامور صحافی ایڈوکیٹ محمد شاہد کو "وادڑ وارا” صحافتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گذشتہ روز شہر کے شنکر راؤ چوہان آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں اُنہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ناندیڑ شہر و ضلع میں پچھلے کئی سالوں سے سماجی خدمات انجام دینے والے سید مجیب کی جانب سے چلائے جانے والے مجیب بھائی متر منڈل کی جانب سے
شہر و ضلع میں مختلف خدمات انجام دیئے جاتے ہیں۔ حال ہی میں مہا کوی وامن دادا کرڈک کی 104 سالہ جینتی کے موقع پر شہر کے شنکر راؤ چوہان آڈیٹوریم میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں بھارت وانکھیڈے ممبئی، بابا جی گردوارہ ناندیڑ، ایڈوکیٹ وجے گونارکر، سید مجیب صاحب فاؤنڈر مجیب بھائی متر منڈل و دیگر موجود تھے۔ اس تقریب میں مہمانان کے ہاتھوں ناندیڑ کے نامور صحافی ایڈوکیٹ محمد شاہد کو وادیڑ وارا” صحافتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایڈوکیٹ محمد شاہد نے مجیب بھائی متر منڈل کے بانی صدر سید مجیب
صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُُنکی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے مُجھے اِس ایوارڈ سے نوازا میں انکا مشکور و ممنون ہوں۔ واضح ہو کہ ایڈوکیٹ محمد شاہد پچھلے 20 سالوں سے نہ صرف شعبہ وکالت سے وابستہ ہے بلکہ شعبہ صحافت میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ماضی میں حیدر آباد سے شائع ہونے والے روزنامہ سیاست سے کئی سال تک وابستہ رہے اُسکے بعد وہ پچھلے دس سالوں سے ممبئی سے شائع ہونے والے نامور اخبار ممبئی اُردو نیوز سے وابستہ ہے۔اُنہیں اس سے قبل بھی مُختلف سماجی اور ملی تنظیموں کی جانب سے صحافتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اُنہیں یہ ایوارڈ ملنے پر دوست احباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔




