پربھاگ نمبر 7 کے نام میں مخدوم نگر شامل کیا جائے

ناندیڑ ( نامہ نگار ):ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کےسلسلہ میں پچھلے ۳؍ ستمبر کو نئے پربھاگ کی تشکیل کا خاکہ اور نقشے جاری کئے گئے ہیں۔ مجوزہ پربھاگ تشکیل کے متعلق اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۵؍ ستمبر مقرر ہے۔ ناندیڑ بلدیہ کے سابق کارپوریٹر منتجب الدین نے پربھاگ نمبر ۷؍ کے متعلق ایک تحریری اعتراض داخل کیا۔ انہوں نے اپنی شکایت میں لکھا کہ ۳؍ ستمبر کو اعلان کردہ
پربھاگ تشکیل کی تفصیلات کے معاملہ میں پربھاگ نمبر ۷؍ میں جو علاقہ شامل ہے ان میں کثیر مسلم آبادی والا علاقہ مخدوم نگر مکمل طور پر اس پربھاگ میں رہنے کے باوجود پربھاگ کی تفصیل میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ۔ اسی طرح اس پربھاگ کا نام جئے بھیم نگر رکھا گیا ہے ۔ منتجب الدین نے مطالبہ کیا کہ پربھاگ نمبر ۷؍ کی تفصیل میں مخدوم نگر کا ذکر شامل کرتے ہوئے اس پربھاگ کا نام بھی جئے بھیم نگر ۔ مخدوم نگر رکھا جائے۔




