ضلع

کانپور میں عید میلادالنبیؐ جلوس پر کارروائی کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج

کانپور (یوپی) : اتر پردیش کے کانپور شہر میں عید میلادالنبیؐ کے جلوس کے دوران "آئی لو محمد” کا بورڈ لگانے کے معاملے پر پولیس نے ایک ہفتے بعد کارروائی کرتے ہوئے متعدد مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس کارروائی کے خلاف ملک بھر میں مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں آج کنوٹ شہر میں نمازِ جمعہ کے بعد ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے بعد نمائندوں نے ضلع کلیکٹر کے توسط سے صدرِ جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ اس میں مطالبہ کیا گیا کہ "آئی لو محمد” لکھنے پر مسلمانوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے اور اس معاملے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ریلی میں علمائے کرام، مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران اور سماجی کارکنان شریک ہوئے اور سبھی نے متفقہ طور پر کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی کارروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!