ایک ضروری اعلان

از مفتی اکرم خان قاسمی
(I love Mohammad Sallallahu alaihi wasallam)
آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بینر جو ہمارے نوجوانوں نے دینی غیرت و حمیت کی وجہ سے ہر گلی کوچے میں لگائے ہیں۔
اور حقیقت یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کا لازمی حصہ ہے،اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا اور اس کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اپنائیں اور ان کی سیرت کو آئیڈیل اور نمونہ بناکر اپنی زندگی گزاریں۔
بینر جس وقت لگائے گئے وہ ایک جذباتی موقع تھا اور ایمانی غیرت و حمیت میں یہ قدم اٹھایا گیا۔
لیکن صرف بینر لگواکر ہم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت دیں گے تو اسے اسلامی تعلیمات سے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔اس کے لیے تعلیمات نبویہ پر عمل کرنا ضروری ہے۔
اور دوسری بات یہ ہے کہ بینرز باہر کھلی فضا میں لگے ہوئے ہیں،بارش اور آندھیوں سے پھٹ سکتے ہیں۔نیچے گر سکتے ہیں یا کسی اور وجہ سے ان کی بے حرمتی ہوسکتی ہے اس لیے ان نوجوانوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ خود اپنے ہاتھوں سے ان بینرز کو احتیاط کے ساتھ اتاردیں۔اور اس واقعہ کو نظیر بناکر اس طرح کے بینر لگانے سے پرہیز کریں۔
جزاکم اللہ خیرا




