سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کانگریس کی مالی امداد

ناندیڑ:دولہے شاہ رحمن نگر میں حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران پانی میں ڈوب کر انتقال کرجانے والے16سالہ منہاج خان کے غمزدہ اہلِ خانہ کو ناندیڑ شہر کانگریس صدر عبدالستار اور پارٹی کے سابق کارپوریٹرس و لیڈران کی جانب سے ایک لاکھ روپئے کی مالی مدد فراہم کی گئی۔اسی طرح اسی علاقے میں بجلی گرنے سے دو مکان تباہ ہوگئے تھے، ان متاثرہ خاندانوں کو بھی 25 ہزار روپئے کی مالی مدد دی گئی۔شہر کانگریس
صدر عبدالستار کی قیادت میں وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، پُرسہ دیا اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر عبدالسلیم صاحب، سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار، سابق کارپوریٹر سید شیر علی، سید شعیب حسین، عبدالفہیم، رمیش گوڑ بولے، یوتھ لیڈر محسن خان، اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر رحیم احمد خان، شہر صدر عزیز قریشی، سید اطہر حسین، سابق کارپوریٹر حبیب باغبان، حبیب باوزیر، سید فصیح الدین، ایڈوکیٹ عبدالشہباز، عرفان خان، عبدالحبیب عرف حبو لیڈر، عبدالشمیم لیڈر ودیگر موجود تھے۔




