شہر

شہری ٹریفک برانچ کی بڑی کارروائی – غیر قانونی مسافر برداری، فٹاکا بلیٹ اور بغیر لائسنس گاڑیوں پر 2,91,600 جرمانہ

ناندیڑ (نمائندہ): شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر شہر کی ٹریفک برانچ وزیرآباد اور اِتوارہ نے مشترکہ مہم چلا کر غیر قانونی مسافر برداری، فٹاکا بلیٹ، بغیر لائسنس و پرمٹ گاڑیاں اور سڑکوں پر رکاوٹ پیدا کرنے والے پھل فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 2,91,600 کا جرمانہ وصول کیا گیا۔

7 اکتوبر 2025 کو ٹریفک برانچ وجیرآباد کے انچارج **پولیس انسپکٹر جناب صاحب راو گٹے** نے سٹی بی اسٹاف اور ہنگامہ کنٹرول اسکواڈ کے ہمراہ وجیرآباد چوک، مہاویر چوک، ریلوے اسٹیشن، کلا مندر اور دیگر علاقوں میں خصوصی چیکنگ مہم چلائی۔ اس کارروائی میں فٹاکا بلیٹ، غیر قانونی مسافر برداری، بغیر یونیفارم رکشہ ڈرائیور اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 130 کیس درج کیے گئے اور 1,59,550 کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی روز اِتوارہ ٹریفک برانچ کے انچارج پولیس انسپکٹر جناب جگن ناتھ پاور نے اپنے عملے کے ساتھ دیگلور ناکہ، جونا مونڈھا اور ڈھولے کارنر کے علاقوں میں گاڑیوں کی جانچ کی۔ رکشہ ڈرائیوروں کو یونیفارم پہننے کی ہدایت دی گئی جبکہ جونا مونڈھا علاقے میں ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والے پھل فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس مہم میں 126 کیس درج کر کے 1,32,050 کا جرمانہ وصول کیا گیا۔

دونوں برانچوں کی مشترکہ کارروائی کے دوران فٹاکا بلیٹ، غیر قانونی مسافر برداری، بغیر لائسنس یا پرمٹ گاڑیاں، سڑکوں پر رکاوٹ پیدا کرنے والے پھل فروش اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی کی گئی۔ مجموعی طور پر 2,91,600 کی رقم جرمانے کے طور پر وصول کی گئی۔

یہ مہم پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل ایس پی سُرج گُروو کی رہنمائی میں ٹریفک برانچ وزیرآباد ، اِتوارہ اور ہنگامہ کنٹرول اسکواڈ کے افسران و عملے نے کامیابی سے انجام دی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!