شہر

ووٹ چوری کے خلاف کانگریس پارٹی کی دستخطی مہم

ناندیڑ۔ ۱۰؍ اکتوبر ( نامہ نگار ):کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پچھلے دنوں بی جے پی کی جانب سے ملک بھر میں کس طرح سے ووٹ چوری کر کے کامیابی حاصل کی جارہی ہے اس کا پردہ فاش کیا ہے۔ راہول گاندھی نے پچھلے دنوں پریس کانفرنس لے کر ثبوتوں کے ساتھ ووٹ چوری کے معاملوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ کرناٹک کے ایک اسمبلی میں دیگر ریاستوں کے لوگوں کے نام بطو ر ووٹ شامل کئے گئے اسی طرح مہاراشٹرا میں لوک سبھا انتخابات میں مہا وکاس آگھاڑی کو اکثریت ملی تھی مگر چھ ماہ کے بعد اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی مہا یوتی کو اکثریت ملی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ چھ ماہ کے دوران مہاراشٹرا میں ۶۰؍ لاکھ نئے ووٹر شامل کئے گئے تھے۔

بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعہ پارلیمنٹ اور اسمبلی کے الیکشن میں جیت حاصل کر رہی ہے اس طرح کے ثبوت راہول گاندھی نے پیش کر کے ملک بھر میں ووٹ چوری کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اسی کے تحت ناندیڑ میں دیگلورناکہ چوراستہ پر آج دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کانگریس کے شہر صدر عبدالستار کی قیادت میں دستخطی مہم کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پرسابق ڈپٹی میئر آنند چوہان، مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ، عبدالغفار، سابق چیئرمن فاروق علی خان، سابق کارپوریٹر منتجب الدین، سید شیر علی، عبدالطیف، محمد ناصر، بابو بھائی کھوکھے والے، عبدالحبیب باغبان، سید فصیح الدین، عبدالرحیم، سید شعیب حسین ،منا عباس حسین، عبدالمختار،مہیش دیشمکھ، عزیز قریشی ، ایڈوکیٹ پرسن جیت،

للیتا کمبھار، گگن یادو، سریش ہٹکر، دیپک حضوریا، وٹھل پائوڑے، امبا داس راتوڑے، واجد انصاری، انیس سیٹھ، عبدالوہاب، شیخ محسن، رفیق پٹھان، شیخ اظہر، سنجے شرما، سنتوش کامبڑے و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر کانگریس قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ چوری کے خلاف متحد ہو کر بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائے۔ اس موقع پر ووٹ چور گدی چھوڑ ، مودی کی تانہ شاہی نہیں چلے گی جیسے نعرے لگائے گئے۔ علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ راہول گاندھی کی ووٹ چوری کے خلاف جاری مہم کی تائید کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں نے اپنی دستخطیں میمورنڈم پر دی ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!