صحت

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ابرار فنکشن ہال واگھی روڈ پر فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ابرار فنکشن ہال، واگھی روڈ پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ یہ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجےتک جاری رہا، جس میں علاقے کے سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کر کے مختلف امراض کے علاج، جانچ اور مشورے سے مفت استفادہ حاصل کیا۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے عام امراض کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، شوگر، دل کے امراض، آنکھوں اور دانتوں کی بیماریوں کی بھی جانچ کی۔ مریضوں کو ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ سرکاری اسکیموں کے تحت مفت یا رعایتی علاج کے لیے لوگوں کو تفصیلی رہنمائی بھی دی گئی تاکہ وہ سرکاری سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سابق صدر سید معین نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ مجلس ہمیشہ سے عوامی بہبود اور خدمتِ خلق کے کاموں میں پیش پیش رہی ہے، اور یہ فری میڈیکل کیمپ بھی اسی خدمت کا تسلسل ہے۔

سید معین نے کیمپ میں شریک تمام ڈاکٹروں کا شال اور پھول پیش کر کے پرخلوص استقبال کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مصروف اور مہنگے دور میں مفت طبی سہولت فراہم کرنا عوام کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔

کیمپ کی کامیابی میں مجلس کے مقامی کارکنان نے بھرپور تعاون کیا۔ انتظام و انصرام کی ذمہ داری کونسلر، مقامی عہدیداران اور والنٹیئرز نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ کیمپ کے دوران نظم و ضبط اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔

عوام نے مجلس کے اس اقدام کی بھرپور تعریف اور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فری کیمپس وقتاً فوقتاً منعقد کیے جانے چاہییں تاکہ عام شہری صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!