شہر

کانگریس او بی سی شعبہ کے ریاستی صدر یشپال بھنگے کی تہنیتی تقریب

ناندیڑ۔ ۱۸؍ اکتوبر ( نامہ نگار ):کانگریس کمیٹی او بی سی شعبہ کے مہاراشٹرا صدر عہدہ پر ناندیڑ کے پروفیسر یشپال بھنگے کا گزشتہ دنوں تقرر عمل میں آیا۔ کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کےریاستی نائب صدر مسعود احمد خان اور اقلیتی شعبہ کے ناندیڑ ضلع صدر رحیم احمد خان کی جانب سے یشپال بھنگے کا تہنیتی جلسہ آج دوپہر فیمس فنکشن ہال دیگلورناکہ ناندیڑ میں ضلع صدر راجیش پائوڑے کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔

اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر شفیع احمد قریشی، شمیم عبداللہ،سابق چیئرمن فاروق علی خان، سابق کارپوریٹر سیدشیر علی، عبدالرشید، فاروق بدویل ، عبدالحفیظ باغبان، جاوید چائوش، حبیب باغبان، سید فصیح الدین، عبدالعزیز قریشی، فیروز خان، حبیب باوزیر، رفیق پٹھان، عارف خان، ایوب بھائی لیڈر، وقار احمد خان، بالاجی چوہان، گوند پاٹل ،ستیہ پال ساونت، ساجد خان، واجد انصاری ، ایڈوکیٹ شہباز، عبدالقادر قریشی، عبدالماجد بیکری والا، کبیر پہلوان و دیگر موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت کے زبیر احمد نے فرمائی۔

مسعود احمد خان اور رحیم احمد خان نے نو منتخب ریاستی صدر یشپال بھنگے کی شال پوشی و گلپوشی کی اسی طرح کانگریس کے دیگر قائدین نے بھی او بی سی لیڈر یشپال بھنگے کی کثرت سے شال پوشی و گلپوشی کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ یشپال بھنگے نے کہا کا آئندہ دنوں ناندیڑ ضلع میں مقامی اداروں کے الیکشن ہونے والے ہیں الیکشن کے لیے تمام قائدین اور ورکرس تیاررہیں۔ کچھ لوگ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں ایسے لوگوں سے بھی ہمیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کے راہول گاندھی آج ملک بھر میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے رات دن محنت کر رہے ہیں ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم مقامی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے محنت کر یں۔ انہوں نے ان کے تہنیتی پروگرام کے انعقاد پر کانگریس کے تمام قائدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!