مہاراشٹرا

دہلی بم دھماکوں کی جلگاؤں سے شدید مذمت؛ سنی مسلم برادری کا حب الوطنی سے لبریز پیغام ” وطن عزیز پر حملہ برداشت نہیں!”

 

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
ملک کی راجدھانی دہلی میں تاریخی لال قلعہ کے قریب پیر کے روز ہونے والے ہولناک بم دھماکے نے پورے ہندوستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ چلتی کار میں کیے گئے اس وحشیانہ حملے میں 9 بےگناہ شہری جاں بحق جبکہ تقریباً 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اس سفاکانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے جلگاؤں کی سنی مسلم برادری نے کہا کہ "یہ حملہ صرف دہلی پر نہیں بلکہ پورے ہندوستان اور انسانیت پر ہوا ہے۔

اس دلخراش واقعے نے ہر ہندوستانی کے دل کو زخمی کردیا ہے۔”12 نومبر کو جلگاؤں شہر کی سنی برادری کی جانب سے ضلع کلکٹر جلگاؤں کے توسط سے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مذمتی مکتوب روانہ کیا گیا۔ اس مکتوب میں ملک دشمن دہشت گردوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بےگناہوں کا خون بہانے والے ان مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزائے موت دی جائے۔اس موقع پر سنی جامع

مسجد جلگاؤں اور سنی عیدگاہ ٹرسٹ کے صدر سید ایاز علی نیاز علی کے ساتھ سید عمر، حاجی سلیم الدین شیخ، امان بلال، شفی شیخ، شیخ جمیل، امجد پٹھان، شاہد پٹیل، معین علی، میر ناظم علی، سلیم انعامدار، اشفاق شاہ اور دیگر معزز اراکین موجود تھے۔ سنی برادری کے اس پرعزم مؤقف نے پورے سماج میں ایک مضبوط پیغام دیا ہے "ہندوستان دہشت سے نہیں، بلکہ انصاف، اتحاد اور انسانیت کی طاقت سے چلتا ہے!”

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!