شہر

کانگریس کی جانب سے خواہشمند امیدواروں سے فارم طلب


ناندیڑ۔ 14؍ نومبر ( نامہ نگار ):مہاراشٹر بھر میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہے۔ میونسپل کارپوریشن الیکشن کے مد نظر کانگریس پارٹی نے اپنے خواہشمند امیدواروں سے فارم طلب کر لیے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ نے آج اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ تمام شہر صدر کے نام روانہ کیا ۔ ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی سے جو امیدوار الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہے ایسے امیدوار ۲۰؍ نومبر تک کانگریس پارٹی آفس نیا مونڈھا ناندیڑ میں پارٹی ٹکٹ کے لیے فارم داخل

کر سکتے ہیں۔ کانگریس کے شہر صدر عبدالستار نے بتایا کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی ہدایت کے مطابق ۱۴؍ نومبر سے ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی آفس میں فارم میونسپل کارپوریشن الیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔ اوپن زمرہ کے لیے ۵؍ ہزار روپئے فیس فارم کے ساتھ بھرنا ہوگا جبکہ ایس سی ، ایس ٹی اور خاتون زمرہ کے لیے درخواست کے ساتھ ڈھائی ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے۔ پارٹی ٹکٹ کے لیے خواہشمند امیدوار ۲۰؍ نومبر تک اپنے فارم داخل کر سکتے ہیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!