ایجوکشن

ڈاکٹر سعد جاوید پٹیل کی شاندار کامیابی، اورنگ آباد میں ایم ایس جنرل سرجری کی نشست محفوظ

ناندیڑ:(نامہ نگار)الحمدللہ ڈاکٹر سعد جاوید پٹیل لاتور، دختر زادہ حضرت اقدس الحاج مولانا مظہر کامل قاسمی (بانی و مہتمم دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر) نے نیٹ پی جی امتحان میں امتیازی نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایم ایس جنرل سرجری کے لیے اورنگ آباد میں اپنی نشست محفوظ کرلی ہے۔اس کامیابی پر محبانِ دارالعلوم محمدیہ و شہریانِ حمایت نگر نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بالخصوص ایڈوکیٹ عبدالقدوس، ڈاکٹر عبدالرحمن ہاشمی، عبدالعزیز، ڈاکٹر عبدالسمیع (اورنگ آباد)، ڈاکٹر عبید خان (پروفیسر، گورنمنٹ میڈیکل کالج ناندیڑ)، ڈاکٹر سمیہ نزہت (میڈیکل

آفیسر، ڈسٹرکٹ ہاسپیٹل ناندیڑ)، عبدالصمدابن مولانا مظہر الحق کامل قاسمی (اسلم) مولانا اسعد محمدی(سینئرصحافی)، اور مسلم انتظامی کمیٹی حمایت نگر کے صدر مجیب خان نےدلی مبارک باد پیش کی ہے۔تمام معززین نے ڈاکٹر سعد کی کامیابی کو شہرِ حمایت نگر کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!