بزم غالب شولاپور کے اردو ایک بابی ڈرامہ مقابلے کا انعقاد

شولاپور (اِقبال باغبان) : بزم غالب شولاپور کی جانب سے بروز اتوار بتاریخ 30 نومبر 2025 کو صبح 11 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہتاتمہ اسمرتی مندر میں ایک روزہ اردو یک بابی ڈرامہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں کل 6 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پہلا ڈرامہ، ایم ۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کی طرف سے "ایکسپیریمنٹ”پیش کیا جائیگا ،
دوسرا ڈرامہ گلیکسی اکیڈمی کی جانب سے "سادے چھه روپیہ کا کیا کیا؟”، جب کہ اقرا اکیڈمی کی طرف سے تیسراڈرامہ "سرگوشی”، اور جوائن فار پیس کا چوتھا ڈرامہ "پيش کش” کے ساتھ ساتھ مدھر دھونی کی طرف سے "پریم کی یاتنا” اور آرٹ اکیڈمی کا آخری ڈرامہ ” اِنویسٹیگیشن” پیش کیا جائیگا۔
اس مقابلے کا پہلا انعام 15000 روپے اور بزم غالب ٹرافی، دوسرا انعام 10000 روپےاور ٹرافی اور تیسرا انعام روپے 7000 اور ٹرافی۔ اور اس کے ساتھ بہترین ڈراما نگار، بہترین ہدایت کار،بہترین اداکار، بہترین اداکارہ ، بہترین سیٹس، بہترین موسیقی، بہترین لائٹنگ ڈیزائن، جیسے سات انفرادی انعامات دیے جائیں گے۔ اس مقابلہ کے لیے تمام شائقین کا داخلہ مفت ہے۔ تاہم اِدارہ ہذا کے صدر، بزرگ شاعر اور ادیب بشیر پرویز نے شائقین ڈراما سے اس میں شرکت کرکے محظوظ ہونے اور ڈرامہ مقابلے کی رونق بڑھانے کی اپیل کی ہے۔




