ایجوکشن

اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں مہا پرینروان دن "ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو پرتاثیر خراجِ عقیدت” ۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یومِ وفات کے موقع پر مہا پرینروان دن نہایت عقیدت و احترام کے ماحول میں منایا گیا۔ پروگرام کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر نے انجام دی۔اپنےصدارتی خطاب میں ڈاکٹر ہارون بشیر نے ڈاکٹر امبیڈکر کی علمی، ملی اور آئینی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے دستور ساز کمیٹی میں اپنی غیر معمولی ذہانت اور تدبر سے ہندوستان کے آئین کی بنیادیں مضبوط کیں، ان کی خدمات ہمیشہ رہنما چراغ کی طرح روشن رہیں گی۔”

انہوں نے تعلیم یافتہ سماج کی تشکیل اور آئین کے مطالعے و عملی پیروی پر زور دیتے ہوئے پروگرام کے روحِ رواں ڈاکٹر انیس الدین کو مبارکباد بھی پیش کی۔‌تقریب کا آغاز گیارھویں جماعت کے طالب علم صفوان سید ذاکر کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جب کہ افتتاحی کلمات سہیل شکیل نے پیش کیا۔ ڈاکٹر بابا صاحب کی زندگی کے اہم اور تاریخی گوشوں پر مبنی تفصیلی پریزنٹیشن ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے پیش کی، جس میں انہوں نے بابا صاحب کے سماجی انقلاب، آئینی شعور اور انسانیت دوستی کو اجاگر کیا۔‌پروگرام میں نور محمد شیخ، سہیل شیخ شکیل، نفیس بانو، ثنا شیخ فرحان

اور اسنا ذیشان خان بحیثیت مہمانانِ خصوصی شریک رہے۔ فرحت تبسم اور حنا اقبال نے ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات اور موجودہ دور میں ان کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جب کہ رسمِ شکریہ ثنا شیخ فرحان نے ادا کی۔
تقریب کو کامیاب بنانے میں نفیس بانو، ثنا فرحان شیخ اور دیگر اساتذہ و طلبہ نے اہم کردار ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!