آل انڈیا مجلسِ اتحادُ المسلمین کی جانب امیدواروں کے لیے درخواستیں قبول کرنے کی آخری تاریخ 17/12/25

آل انڈیا مجلسِ اتحادُ المسلمین کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سابق صدر سید معین، سابق مراٹھواڑہ صدر فیروز خان لالا اور ضلع صدر مرزا امجد بیگ نے مشترکہ طور پر اہم جانکاری دی۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے امیدواروں کے لیے درخواستیں قبول کرنے کی آخری تاریخ 17/12/25 بروز شام 06:00 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دیتے وقت 500 روپے فارم فیس ادا کرنا لازم ہوگا، جبکہ بقیہ 2,500 روپےفارم جمع کراتے وقت ادا کرنے ہوں گے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نئے الیکشن کمیشن کے ضوابط کے مطابق اگر 02 ستمبر 2001 کے بعد کسی امیدوار کے دو سے زیادہ بچے ہوں تو وہ انتخاب کے لیے نااہل قرار پائے گا۔ اسی طرح اگر 12 ستمبر 2001 سے پہل دو بچے ہوں اور اس کے بعد ایک اور بچہ پیدا ہوا ہو تو ایسی صورت میں بھی امیدوار نااہل تصور کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر درخواست میں نامکمل یا غلط معلومات دی گئیں تو درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔ موصول ہونے والی تمام امیدواریاں پارٹی کی جانب سے تفصیلی جانچ کے عمل سے گزاری جائیں گی۔
ہر امیدوار کی تعلیمی اہلیت، سماجی خدمات، پارٹی وابستگی، تنظیمی صلاحیت اور عوامی شبیہ کا تقابلی جائزہ لے کر ہی حتمی سفارش کی جائے گی۔ پارٹی کی مقامی، ضلعی اور ریاستی سطح کی کمیٹیوں میں تفصیلی مشاورت کے بعد ہی حتمی امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔ صرف درخواست جمع کرانے سے امیدواری کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امیدوار کی جانب سے درخواست کے ساتھ ادا کی گئی فیس کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جائے گی اور پارٹی کا فیصلہ حتمی اور سب پر لازم ہوگا۔
درخواست فارم کے ساتھ درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا لازمی ہیں:
آدھار کارڈ
ذات کی توثیقی سند
بایو ڈیٹا
ووٹر آئی ڈی کارڈ




