ایجوکشن

سولاپور مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 9 میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

سولاپور (اِقبال باغبان ) : سولاپور مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 9 کی جانب سے ایک شاندار فوڈ فیسٹیول کا پروگرام خوشگوار ماحول میں منایا گیا۔اس پروگرام میں اسکول بورڈ کے سابق سپروایزرمحترم رفیق خان ، سابق کیندرپرمکھ مولاعلی لوکاپلی،سابق معلم شفیق احمد خان ،عمرا ن پٹھان موجود تھے۔

جناب فضل احمد شیخ نے ابتدائ تقریر میں فوڈ فیسٹیول کی اہمیت اور اسکے فواید پر روشنی ڈالی۔ رفیق خان کے ہاتھوں فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا۔ انچارج صدر معلیمہ میندرگی فہمیدہ کے ہاتھوں مہمانوں کی گلپوشی کی گی۔طلبہ کے ذریعے تیار کردہ ذاعقیدار غذائ اشیاء گلاب جامن ، کدوکھیر ،وڈاپاو ، دواشی ، اٹلی، بریانی ، کھچڑا وغیرہ کا تمام مہمان ، والدین اور طلبہ نے ذایقہ لیا۔آخر میں شگفتہ پیارے نے شکریہ ادا کیا۔ افسانہ شیخ ، سناء جمکھنڈی ، شبانہ قریشی ان تمام معلمات نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!