د یگلور ناکہ پراعتماد پیامت سنٹر کا باوقار افتتاح

ناندیڑ شہر کے مصروف اور آبادی والے علاقے د یگلور ناکہ میں واقع توراب نگر، خریب پٹیل اسپتال، مدینہ ہارڈویئر کے سامنے والی گلی میں اعتماد پیامت سنٹر کا باقاعدہ اور باوقار افتتاح معروف عالم دین مفتی عبدالعظیم صاحب رضوی کی دعا اور خیر و برکت کے ساتھ عمل میں آیا۔ افتتاح کے موقع پر علاقے کے معززین، سماجی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں بااعتماد اور دیانتدار پیامت سنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ رشتوں کے معاملے میں شفافیت، اعتماد اور شرعی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔ اعتماد پیامت سنٹر اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے خدمات انجام دے گا۔
اعتماد پیامت سنٹر میں کنوارے لڑکے اور لڑکیوں کے علاوہ گھریلو خواتین، تعلیمی یافتہ، پروفیشنل، طلاق شدہ، بیوہ خواتین، ڈاکٹرز، اساتذہ، وکلا اور دیگر باوقار شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے رشتوں کی سہولت دستیاب رہے گی۔ سنٹر میں رشتوں کے اندراج اور معلومات کو مکمل رازداری اور ذمہ داری کے ساتھ محفوظ رکھا جائے گا۔
اعتماد پیامت سنٹر کے بانی حافظ محمد فیروز چشتی نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ د یگلور ناکہ جیسے گنجان علاقے میں عوام کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ایک ایسا پیامت سنٹر قائم کیا جائے جہاں اعتماد، دیانت اور شرعی اصولوں کے مطابق رشتوں کی رہنمائی کی جا سکے۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج یہ خواہش پوری ہو گئی ہے اور امید ہے کہ اس سنٹر کے ذریعے کئی گھر آباد ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسی مقام پر واقع مدینہ آپٹیکلز میں آنکھوں کے معائنے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جہاں عام دنوں میں صرف 50 روپے میں آنکھوں کا مکمل چیک اپ کیا جاتا ہے۔ عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر جمعرات کو آنکھوں کا معائنہ بالکل مفت رکھا گیا ہے، تاکہ غریب، مزدور اور مستحق افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
تقریب کے اختتام پر مفتی عبدالعظیم صاحب رضوی نے خصوصی دعا فرمائی اور اعتماد پیامت سنٹر و مدینہ آپٹیکلز کی کامیابی، ترقی اور عوام کے لیے نفع بخش ثابت ہونے کی دعا کی۔ حاضرین نے اس نیک اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
پتہ: اعتماد پیامت سنٹر، توراب نگر، خریب پٹیل اسپتال کے قریب،
مدینہ ہارڈویئر کے سامنے والی گلی، د یگلور ناکہ، ناندیڑ۔
تین دن رجسٹریشن فری رہیگا 25,26,27، دسمبر /2025




