ایجوکشن

کرانتی کاری شیکشک سنگھٹنا کی جانب سے شاہین بیگم کو ریاستی سطح کا ٹیچر ایوارڈ

ناندیڑ: کرانتی کاری شیکشک سنگھٹنا، مہاراشٹر اسٹیٹ کی جانب سے دیا جانے والا ریاستی سطح کا مثالی استاد ایوارڈ ناندیڑ ضلع کی شاہین بیگم عبدالرشید (ضلع پریشد مرکزی پرائمری اسکول، واجے گاؤں) کو عطا کیا گیا۔

یہ اعزازی تقریب 11 جنوری کو اسمبلی ہال، اعظم کیمپس، پونے میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی مراٹھواڑہ کے اساتذہ ایم ایل اے وکرم کالے تھے، جبکہ ہنومنت چوہان (ریاستی کارگذار صدر، کرانتی کاری شیکشک سنگھٹنا) نے صدارت کی۔

اس موقع پر اسٹیج پر پروفیسر نندکمار ساگر (ڈائریکٹر، سماج شکشن منڈل، ونزر) اور شفیع انعامدار (ریاستی نائب صدر، کرانتی کاری شیکشک سنگھٹنا) موجود تھے۔ پروگرام کی رہنمائی محترمہ عابدہ انعامدار (صدر، مہاراشٹر کاسموپولیٹن ایجوکیشن سوسائٹی، پونے) اور حاجی شاہد قادری (بانی سیکریٹری) نے کی۔ انہی کے دستِ مبارک سے ایوارڈ پیش کیا گیا۔

تقریب میں بطور مہمانانِ خصوصی ستیش واگھمارے (پی۔ایم صدر، کرانتی کاری شیکشک سنگھٹنا)، حبیب الرحمن (ریاستی مشیر)، کامل شیخ (عادل پبلیکیشنز، پونے)، ایڈووکیٹ مہیش لوہارے (ڈائریکٹر، آئی۔آئی۔بی انسٹی ٹیوٹ، پونے) اور ایوب قادری (مراٹھواڑہ صدر، کرانتی کاری شیکشک سنگھٹنا) سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

شاہین بیگم عبدالرشید کی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز پیش کیا گیا، جس پر ناندیڑ ضلع کے تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!