شہر

خادمین اُمت کامقبول عام سیرت پروگرام-19

آج مرکزی جلسۂ سیرت النبیﷺ و تفویض اعزازات و تقسیم انعامات

ناندیڑ:(پریس ریلیز)17؍جنوری: خادمین امت نے مسلسل انیسویں سال اپنا مقبول عام پروگرام "سیرت پروگرام” کا شاندار انعقاد عمل میں لایا۔ اس مسابقی پروگرام میں کوئز، تحریری کوئز، لیکچر سیریزمقابلہ، مراٹھی و تیلگو خوشخطی، شجر کاری ، میری لائبریری مقابلے منعقد کئے۔ ڈسٹرکٹ آرگنائزرس کی انتھک محنتیں اور اخلاص ہی رہا کہ ایک بار پھر سات ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس پروگرام کی آخری کڑی "مرکزی جلسۂ سیرت النبیﷺ و تفویض اعزازات و تقسیم انعامات کا انعقاد مورخہ 17 اور 18 جنوری 2026 کو حیدر گارڈن فنکشن ھال مال ٹیکری روڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ پر ہونے جارہا ہے۔ 17 جنوری کو صبح 9:00 بجے سے ریاستی کوئز مقابلہ ہوا۔ بعد مغرب 7:30 بجے سے اجلاس کا پہلے سیشن ہوا جس میں زبانی کوئز کے ضلعی انعامات، ناندیڑ کے سبھی ایونٹ کے ضلعی انعامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں اخلاص کی بنیاد پر فلاحی و رفاہی خدمات انجام دینے والی منتخب این جی اوز کو حضرت انسؓ ایوارڈ پیش کیاگیا۔ ناندیڑ کی صحافی

برادری کا اور ڈسٹرکٹ آرگنائزرس کا استقبالیہ اور بیسٹ والنٹیر "ببر محمد صاحب ایوارڈ بھی پیش کئےگئے۔ 18/ جنوری کو صبح 10:00 بجے سے اجلاس کا آغاز ہوگا۔ اس موقع سے ایم ایل سی جناب وکرم کاڑے صاحب(ٹیچر حلقہ انتخاب) جناب ڈاکٹر فیاض عالم قاسمی صاحب (ناگپاڑہ،ممبئی) مفتی صہیب خان ندوی صاحب (قاضی شریعت کارنجہ) جناب ڈاکٹر چوبدار محمد شفیع صاحب (شولاپور) جناب ڈاکٹر محمد ساجد علی

صاحب (حیدرآباد) جناب شاہ معین الدین راشد فاروقی صاحب (حیدرآباد) جناب ایم-آئی شیخ صاحب- موظف ڈی وائی ایس پی (لاتور) حضرت مولانا صادق ندوی صاحب (اورنگ آباد) جناب سید معین صاحب (ناندیڑ) جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب (پربھنی) جناب محمد صادق صاحب (روزنامہ کامل یقین) محترمہ فرحت آپا صاحبہ (ناندیڑ) محترمہ ڈاکٹر عالمہ جویریہ معراج صاحبہ (ناندیڑ) محترمہ سلطانہ باجی صاحبہ (لاتور) مہمانانِ خصوصی سہ نشین کو رونق بخشیں گے۔سیرت پروگرام-۱۹ کا جملہ انعقاد سرپرست ونگراں حضرت مفتی محمد کوثر آفاق صاحب ( پر بھنی)،حضرت مفتی

غازی سید عمیر احمد صاحب (ناندیڑ)،جناب ایڈوکیٹ ایم ۔ زیڈ-صدیقی صاحب (ناندیڑ)،جناب ایڈوکیٹ محمد عبد الرحمن صدیقی صاحب ( ناندیڑ) کی رہنمائی و دیکھ ریکھ میں ہو رہا ہے۔ خادمین امت کے امیر جناب عابد خان حمید خان، نائب صدر ظہیرالدین انعامدار، سیکرٹری محمد داؤد عبدالغنی ، والنٹیر چیف شیخ نور پاشاہ، سہیل پٹھان، سیرت پروگرام-۱۹ کے آرگنائزر برادر محمد اسماعیل، خازن محمد وقاراور محمد صادق، عبدالحکیم،عبدالواجد،دیروز شیخ،ذیشان احمد، نے ناندیڑ کی عوام اور نوجوانوں سے اس جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!