ناندیڑ میں یومِ جمہوریہ کے موقع پرمدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنی اردو پرائمری اسکول میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ناندیڑ: (منورخان) بتاریخ 25 جنوری 2026 ہر سال کی طرح امسال بھی محمد خواجہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام یومِ جمہوریہ کے مبارک موقع پر دینی و عصری اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنی اردو پرائمری اسکول میں ایک عظیم الشان مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ میڈیکل کیمپ آل پیاز مارکیٹ کے پیچھے، ندیم کالونی، گاڑے گاؤں روڈ، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔ اس کیمپ میں جدید ڈیجیٹل مشین کے ذریعے آنکھوں کا معائنہ، نیز جلد، دانت، بچوں، مردوں اور خواتین کی تمام عام بیماریوں کا معائنہ، علاج اور ضروری دوائیں بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔
کیمپ میں ناندیڑ کے مشہور و معروف ماہر ڈاکٹرس اپنی خدمات پیش کریں گے، جن میں
ڈاکٹر چودھری احسان صاحب (MBBS, MS – ممبئی)، ڈاکٹر راہل راجیو صاحب، ڈاکٹر خضر ہاشمی صاحب (BAMS)، ڈاکٹر اعجاز رافع صاحب (MBBS, MD, DCCP)، ڈاکٹر عبد الذکی صاحب، ڈاکٹر عدنان عاشیر صاحب (BHMS)، ڈاکٹر شیخ زبیر صاحب (BHMS, GMC ناندیڑ)، ڈاکٹر سہیل احمد صاحب، ڈاکٹر شیو مالاچیتیوَر صاحبہ، ڈاکٹر لبنیٰ عروج صاحبہ،
ڈاکٹر جویریہ شیخ صاحبہ (BDS, MUHS)، ڈاکٹر سمینہ ذکی صاحبہ (MD Psychology)، ڈاکٹر سید اقبال قیصر صاحب، ڈاکٹر عبدالباقی صاحب، اور ڈاکٹر محمد ارشاد صاحب (BDS, MUHS) شامل ہیں۔
یہ میڈیکل کیمپ : – بتاریخ: 26 جنوری 2026ء، بروز پیر بوقت: صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک
بمقام: مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنی اردو پرائمری اسکول، آل پیاز مارکیٹ کے پیچھے، ندیم کالونی، گاڑے گاؤں روڈ، ناندیڑ منعقد ہوگا۔
مزید معلومات کے لیے
حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی
9823148241 / 8087501492
منجانب:
محمد عارف، کرن آپٹیکلس
ڈاکٹر لائن، ناندیڑ
9890210389




