شہر

مکتب ہدایت الاسلام غنی پورہ کا پندرہواں عظیم الشان سالانہ اجلاس عام

ناندیڑ (نمائندہ خصوصی): مکتب ہدایت الاسلام غنی پورہ، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام پندرہواں عظیم الشان سالانہ اجلاس عام 14 فروری 2026 بروز ہفتہ، بعد نماز عشاء مسجد غنی پورہ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کا عنوان "اصلاحی معاشرہ اور استقبالِ رمضان” رکھا گیا ہے۔

اجلاس کی زیر سرپرستی الحاج جاوید لطف اللہ صاحب (صدر انتظامی کمیٹی مسجد غنی پورہ) رہینگے ، جبکہ نگرانی حضرت مولانا سید آصف حباب ملی ندوی (امام و خطیب مسجد غنی پورہ، ناندیڑ) کے سپرد ہے۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا الحاج عبد الحمید خان صاحب (سابق صدر المدرسین دارالعلوم ناندیڑ) فرمائیں گے۔

اس موقع پر مقررِ خصوصی کے طور پر حضرت مولانا معز الدین صاحب فاروقی (سکریٹری جمعیت علماء مراٹھواڑہ، اورنگ آباد) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
مہمانانِ خصوصی میں جید علمائے کرام کی شرکت متوقع ہے، جن میں:
حضرت مولانا رشید احمد حباب قاسمی
حضرت مولانا مفتی ایوب صاحب قاسمی (قاضی شریعت ناندیڑ)
حضرت مولانا مفتی ظہیر صاحب قاسمی
حضرت مولانا مجاہد یار خان صاحب
حضرت مفتی عبد العظیم حبیب اشرفی
قاری حافظ مجیب الرحمن حسینی
حضرت مولانا محمد حمید الدین
اور دیگر معزز علماء شامل رہینگے ۔

اجلاس میں مکتب ہدایت الاسلام کے ننھے طلبہ کا مختصر تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا، جس کے بعد علمائے کرام کے بصیرت افروز اور اصلاحی بیانات ہوں گے۔

منتظمین نے عوام الناس سے مؤدبانہ اپیل کی ہے کہ اس باوقار اور دینی و اصلاحی اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے دینی بیداری کا ثبوت دیں۔

خواتین کے لیے پردے کے ساتھ معقول انتظام مریم ہائی اسکول، غنی پورہ میں کیا گیا ہے، جبکہ اجلاس کے بعد مرد حضرات کے لیے ضیافتِ طعام کا بھی اہتمام رہے گا۔

یہ اجلاس حافظ عبدالوحید صاحب اور منتظمہ کمیٹی مکتب ہدایت الاسلام غنی پورہ، ناندیڑ کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!