سماجی خدمات کا اعتراف میں انجینئر اظہر اللہ ہاشمی کو ”راحت خدمت خلق ایوارڈ "سے سرفراز

لاتور (محمد مسلم کبیر) سماجی شعبے میں نمایاں اور پائیدار خدمات کے لیے ہر دلعزیز شخصیت انجینئر اظہر اللہ ہاشمی کو باوقار ‘راحت خدمت خلق’ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ مہتابصاحب عظیم الدین پٹواری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اوسہ ضلع لاتورکی جانب سے معززین کے ہاتھوں نوازا گیا۔ انجینئراظہر ہاشمی کو سماجی خدمت، ضرورت مندوں کی مدد، تعلیمی مدد، اور سماجی بیداری جیسے مختلف شعبوں میں ان کے قابل تحسین اور وقف کام کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔
انہوں نے وقتاً فوقتاً غریبوں اور پسماندہ افراد کی مدد کرتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی ہے۔ تقریب میں موجود مہمانوں نے ان کی خدمت کے جذبے، لگن اور معاشرے سے وابستگی کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ انجینئر ہاشمی سچے ہیرو ہیں۔ اظہرہاشمی کا کام معاشرے کے نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث ہے اور ان کی شراکت سے سماجی اتحاد اور انسانی اقدار کو تقویت ملتی ہے۔ اس موقع پر معروف صنعت کار حمایت پٹیل، اوسہ بلدیہ کے نو منتخب کونسلر مولانا کلیم اللہ شاہ قادری، کانگریس جنرل سکریٹری امر خانا پورے،
الحاج شیخ رسول صاحب گروجی، الحاج شیخ فقیر پاشاہ، ڈاکٹر آر آر شیخ، ڈاکٹر شعیب سید،نمائندہ کونسلر باسط شیخ،ایڈوکیٹ مجاہد پٹیل، ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل،سمیت کئی معززین موجود تھے۔ایڈووکیٹ اقبال شیخ، ایڈوکیٹ مظہر شیخ، انجینئر اظہر شیخ،صحافی جعفر پٹیل،صحافی مظہر پٹیل موجود تھے۔ اس پروقار تقریب کا انعقاد اوربٹ پری پرائمری انگلش سکول اوسہ کے سالانہ تقریب کے موقع پر کیا گیا جس میں ، طلباء اور اولیاء طلباء کے علاوہ شہریان کثیر تعداد میں موجود تھے۔




