معصوم طالب علم شیخ الطاف کا پہلا روزہ

ناندیڑ: 23؍فروری ( راست) ملت نگر کے ساکن معصوم طالب علم شیخ الطاف نے کم عمری میں عبادت کا جذبہ دکھاتے ہوئے روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اور اساتذہ کو خوشگوار مسرت کا احساس دلایا۔ شیخ الطاف الرحمت اسکول کے جماعتِ دوم کے متعلم ہیں اور ان کی عمر صرف 7 سال ہے، تاہم اس ننھی سی عمر میں بھی انہوں نے شوقِ عبادت اور دینی ذوق کا عملی مظاہرہ کیا۔جس پر گھر والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔شیخ الطاف کے والد شیخ خضر اور والدہ بے بی تبسم ہیں، جبکہ دادا شیخ عبدالرحمن مرحوم اور نانا شیخ چاند صاحب مرحوم تھے۔
ان کے ماموں شیخ جاوید اور شیخ ماجد ہیں، جو ہفتہ روزہ اپنگ وانی کے مدیر ہیں۔اہلِ خانہ کے مطابق شیخ الطاف کافی دنوں سے پہلا روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کر رہے تھے اور آج انہوں نے پورے اہتمام کے ساتھ سحری کی اور روزہ مکمل کرنے کا عزم کیا۔ اہلِ خانہ اور محلہ والوں نے اس معصوم روزہ دار کو دعاؤں سے نوازا اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملت نگر کے عوام نے بھی شیخ الطاف کی اس کوشش کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی دینی تربیت معاشرے کے لیے خوش آئند ہے۔
ماہِ رمضان المبارک میں کمسن بچوں کا پہلا روزہ رکھنا ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ سمجھا جاتا ہے، اور شیخ الطاف کا یہ اقدام اہلِ خانہ و محلہ کے لیے مسرت کا سبب بنا۔اللہ تعالیٰ شیخ الطاف کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ نیک راستے پر قائم رکھے، علم و عمل میں برکت عطا کرے اور ان کے اس معصوم جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔




