الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن بیڑ کی جانب سے 600 سے زائد خاندانوں میں عید کٹ کی تقسیم

بیڑ (محمد مسلم کبیر): ضلع بیڑ کی معروف سماجی تنظیم ‘الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن’ نے اس سال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہِ رمضان اور عید الفطر کے موقع پر خدمتِ خلق کی ایک بڑی مثال قائم کی ہے۔ ادارے کی جانب سے شہر اور مضافات کے 600 سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان راشن اور خصوصی ‘عید شیرخورمہ کٹ’ تقسیم کیے گئے، تاکہ معاشرے کا ہر طبقہ عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہو سکے۔
عید کی خوشیاں ہر گھر تک فاؤنڈیشن کے صدر اظہر انعامدار، سکریٹری عامر خان سر اور نائب صدر رضی سر کی زیر نگرانی چلنے والی اس مہم کے تحت رمضان کے آغاز میں ہی 250 خاندانوں کو مکمل راشن فراہم کیا گیا تھا۔ عید کے قریب آتے ہی مزید 350 خاندانوں کو ‘شیرخورمہ کٹ’ دی گئی جس میں عید کی تیاری کا تمام ضروری سامان شامل تھا۔ اس کے علاوہ ننھے بچوں میں نئے کپڑے تقسیم کیے گئے تاکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ لائی جا سکے۔
علماء کرام کا اعزاز اور انسانیت کی خدمت
ادارے نے دینی خدمات انجام دینے والے علماءِ اکرام اور موذن صاحبان کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں فی کس 1000 روپے نقد ہدیہ اور عید کٹ پیش کر کے ان کا اعزاز کیا۔ انسانی ہمدردی کی ایک منفرد مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب فاؤنڈیشن کی جانب سے مقامی جیل کے قیدیوں کے لیے ایک دن کے مکمل افطار اور پرتعیش کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔
سال بھر جاری رہنے والے فلاحی منصوبے
واضح رہے کہ الخیر فاؤنڈیشن محض تہواروں تک محدود نہیں ہے بلکہ بیڈ میں ان کے کئی مستقل منصوبے جاری ہیں. جہاں غریب عوام کا انتہائی کم خرچ پر علاج کیا جاتا ہے۔
جس کے تحت 110 ضرورت مند افراد کو ماہانہ بنیادوں پر اناج دیا جاتا ہے۔
سردیوں میں کمبل کی تقسیم اور گرمیوں میں مسافروں کے لیے جگہ جگہ ‘سبیل’ (پانی) کا انتظام۔
اس موقع پر ادارے کے ذمہ داران نے کہا کہ "وقت کی پکار اور سماج کی ضرورت کو سمجھ کر کام کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔ عید کے اس موقع پر ہم نے صرف ایک کوشش کی ہے کہ خوشیوں کا نوالہ ہر ضرورت مند تک پہنچ سکے۔”
ضلع بیڈ کے عوامی اور سماجی حلقوں میں الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن کی ان مخلصانہ خدمات کی بڑے پیمانے پر ستائش کی جا رہی ہے۔ فاؤنڈیشن نے ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے جن کے تعاون سے یہ مشن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔




