محمد عامر ( صدر مدرس) کی تصنیف ’’ شکوۂ احساس‘ 100؍پسندیدہ اشعار‘‘ کا شاندار رسمِ اجراء

ہنگولی:4؍اپریل (نامہ نگار) آج ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول، جولہ پنچال، تعلقہ کلمنوری، ضلع ہنگولی میں ایک باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جناب محمد عامر ( صدر مدرس) کی پی ڈی ایف شکل میں مرتب کردہ گراں قدر تصنیف ’’ شکوۂ احساس، 100؍پسندیدہ اشعار‘‘ کا رسم اجراء معزز معلم عالیجناب اسلم معراج کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
تقریب میں اسکول کے معزز اساتذۂ کرام سید نور بابو، سلمیٰ بیگم، ناہید اختر، اکبر خاں پٹھان، شیخ رفیق اور عبدالحمید خان موجود تھے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے اس اصلاحی کاوش کی بھرپور ستائش کی اور انھیں مبارک باد پیش کی۔ حاضرین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ کتاب طلبہ و طالبات اور قارئین میں اصلاح و احساس کے تئیں انقلابی تبدیلی لاسکتی ہے، نیز موصوف ضلع ہنگولی کے فعال صدر مدرسین میں سے ایک ہیں جو پچھلے پندرہ سالوں سے اپنے فرائض بہ حسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔




