ایجوکشن

علاقائی تعلیمی اتھارٹی چھترپتی سنبھاجی نگر اور DIET مروڈ، تعلقہ و ضلع لاتور کے زیر اہتمام ضلع سطحی اردو سمپوزیم کالاتور میں کامیاب انعقاد ۔۔۔

لاتور (محمد مسلم کبیر)8 اپریل 2006 کو، DIET مروڈ، لاتور کی جانب سےJIH کے مرکزی ہال ،میں اردو پڑھنے کے پروگرام 3.0 کے تحت ضلعی سطح کے سمپوزیم میں "لائبریری”، "اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 کے نتائج” اور "معاشرے کی شرکت” کے عنوانات پر ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن مقابلہ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس سمپوزیم میں ضلع بھر سے اردو میڈیم کے تقریباً 32 اساتذہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔پروگرام کے دوران اساتذہ نے جدید وسائل ،پی پی ٹی کے ذریعے اپنے ا سکولوں میں استعمال کی جانے والی مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو موثر انداز میں پیش کیا۔
ان مقابلوں میں کامیاب اساتذہ درج ذیل ہیں:

اول انعام کے لئے:نچلکر ریاض احمد (القادر اردو پرائمری اسکول، ہڈولتی، تعلقہ. احمد پور)،پٹھان رینا عزیز (میونسپل اسکول نمبر 15، لاتور)،اور جعفری حسا م الدین (حاجی نعیم الدین اردو پرائمری اسکول، لاتور)، دوسرے انعام کے لئے:سید مصطفی سید علی (حضرت سورت شاہ اردو ہائی اسکول، لاتور)،سید اسیر انیس (ڈاکٹر محمد اقبال اردو گرلز ہائی سکول، لاتور)شیخ شاہین لطیف (ضلع پریشد اردو پرائمری سکول، اوسہ) اور تیسرے انعام کے لئے:ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین (گلشن اطفال اردو پرائمری اسکول اوراد شاہجانی، تعلقہ نلنگہ) کو مستحق قرار دیا گیا ۔

تقسیم انعامات کے اجلاس کی صدارت DIET مروڈ کے پرنسپل ڈاکٹر ماروتی سالگر سر نے کی۔ ان کی طرف سے انعامات حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ شعبہ اردو کی سربراہ نیلوفر پٹیل میڈم، (لکچرر ڈائیٹ مروڈ)، پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور منتظم تھے۔

اس کے کامیاب نفاذ کے لیے رہنمائی کی۔اساتذہ کے رجسٹریشن کا کام آواڑ میڈم نے سنبھالا۔ان پریزنٹیشنز کی پوری تکنیکی منصوبہ بندی اور رہنمائی کو یافعی احمد سر نے بہترین طریقے سے سنبھالا۔ اس پروگرام کی کامیابی میں محمد عارف سر نے بھی تعاون کیا۔حامد شیخ سر، ایکسٹینشن آفیسر، اوسا ، صدیقی ریاض سر، پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج، لاتور اور شیخ احمد نواز الدین سر، ہیڈ ماسٹر(HP اردو پرائمری اسکول)

سمپوزیم میں ممتحن کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پر موجود تمام اساتذہ نے دل کی گہرائیوں سے اس اجلاس کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ یہ سمپوزیم نہایت کامیاب اور متاثر کن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!