ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو ایکناتھ سوابھیمانی شکشک سینا کا ‘آئیڈیل اسکول ایوارڈ

سولاپور(اِقبال باغبان ) : – ایکناتھ سوابھیمانی شکشک سینا (مہاراشٹرا ریاست) کی جانب سے ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، سولاپور کو "آئیڈیل اسکول” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسکول کو اس کی جامع ترقی، معیاری تعلیم کی فراہمی اور اس کے طلبہ کی مجموعی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے کی غرض سےیہ اعزاز نوازہگیا۔
یہ ایوارڈ ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج سولاپور کے پرنسپل نے محمد ثاقب سید نے لیا۔ اس موقع پر اسکول کے استاد عبدالرحمن شیخ بھی موجود تھے۔ پرنسپل سید نے اظہار کیا کہ یہ ایوارڈ اسکول کی تعلیمی کاوشوں کے لیے ایک اہم ترغیب کا ذریعہ بنے گا اور مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔
اس تقریب کی مہمان خصوصی کلیان-ڈومبیولی کے ایم پی شریکانت شندے ، سولاپور ڈسٹرکٹ لوک سبھا رابطہ سربراہ اور ہاتھکاننگلے لوک سبھا حلقہ کے ایم پی دھیریشیل مانے؛ سانگلی کے سابق ایم پی چندراہر پاٹل، نومنتخب راجیہ سبھا ایم پی جیوتی تائی واگھمارے، شیو سینا میڈیکل اسسٹنس سیل کے سربراہ منگیش چیواٹے،
ایکناتھ سوابھیمانی شکشک سینا کے ریاستی صدر باپوصاحب اڈسول، ایکناتھ سوابھیمانی سکھشک سنگھٹن کے ریاستی ترجمان و شیوسینا اقلیتی ضلعی صدر اور سابق سینیٹ ممبر اعجاز شیخ، داجی چوگھلےسمیت کئی معززین کی موجودتھے۔ یہ ایوارڈ ملنے پر ادارے کے بانی صدر ڈاکٹر اسد اللہ خان ، ٹرسٹیز سعد اللہ خان اور عباد اللہ خان نے پرنسپل اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کو دلی مبارکباد پیش کی۔




