سیدي دواخانہ اینڈ میڈیکل، ہلال نگر، حیدرآباد روڈ، ناندیڑ کا شاندار افتتاح

ناندیڑ: سیدي دواخانہ اینڈ میڈیکل، ہلال نگر، حیدرآباد روڈ پر ایک پروقار اور شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سید عباس صاحب اور سید معین نے فیتہ کاٹ کر دواخانے کا باضابطہ افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر مولانا عثمان فیصل صاحب قاسمی نے خصوصی دعا فرمائی۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر سابقہ میئر عبد الستار، ڈپٹی میئر عبدالغفار، کارپوریٹر صابر چاؤش، محمد ناصر، فیروز خان لالا اور سہیل
رمضانی شریک رہے۔ آنے والے معزز مہمانوں نے سید مظہر احمد کا شال اور پھول پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ہدیٰ فاطمہ نے بتایا کہ اس دواخانے میں خواتین اور بچوں کی مختلف بیماریوں جیسے نزلہ، کھانسی، بخار، کمزوری، سردرد، گیس، قبض اور خواتین کی پوشیدہ بیماریوں کا مؤثر علاج کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر سید اطہر، سید مظہر، سید اظہر، سید امجد اور سید حامد اور سید فیملی کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔




