طلبہ کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی؛ نئی آبادی اردو اسکول کا قابلِ فخر لمحہ

اردها پور (شیخ زبیر) ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول، نئی آبادی (اردھاپور) کے طلبہ نے “آؤ دنیا رنگین بنائیں” نامی بین الاقوامی رنگوتسو امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ اس مقابلے میں اسکول کے کل 18 طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات حاصل کیے۔
اس کامیابی کے موقع پر اسکول میں ایک خصوصی اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران تمام کامیاب طلبہ کو اسناد اور اعزازی یادگاریں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ساتھ ہی طلبہ کو آئندہ مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
اس کامیابی کے پیچھے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کا اہم کردار رہا ہے۔ خصوصاً شیخ موسیٰ سر کی حوصلہ افزا رہنمائی کے سبب طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع ملا۔ اسی طرح ہیڈمسٹریس شیخ شہانہ کوثر اور فرزانہ میڈم نے طلبہ پر انفرادی توجہ دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس تقریب میں اسکول کے صدر شیخ شکیل، نائب صدر شیخ رئیس جانی اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ تمام معزز مہمانوں نے طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ دیگر اساتذہ — ترنم میڈم، ارشیہ میڈم، رشیدہ میڈم، ساجدہ میڈم، سرور سر اور کشیفہ میڈم — نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کامیابی میں اہم حصہ ڈالا۔
تقریب کی بہترین نظامت شیخ موسیٰ سر نے انجام دی۔ یہ اعزازی تقریب نہایت خوشگوار اور پُرجوش ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔




