تعلقہ

حمایت نگر میں 31 اجتماعی شادیوں کا انعقاد، سماجی خدمت کی روشن مثال

حمایت نگر-ناندیڑ (اسد مولانا) : آج بروز اتوار 27 اپریل کو شہر کی ایک اہم اور معروف سماجی شخصیت الحاج عبد الواحد سیٹھ صاحب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی شادیوں کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں 31 جوڑوں کی شادیاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائیں۔

الحاج عبد الواحد سیٹھ، جو کہ مہندرا اینڈ مہندرا ٹریکٹر کے شو روم کے مالک ہیں، طویل عرصے سے عوامی خدمت اور فلاحی کاموں میں سرگرم ہیں۔ ان کی تنظیم "تہذیب فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک سینکڑوں اجتماعی شادیاں کامیابی کے ساتھ مکمل کی جا چکی ہیں۔

اس تقریب میں دلہا اور دلہن کے اہلِ خانہ سمیت سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ شہر کی متعدد معزز شخصیات بھی موجود رہیں، جن میں شیخ رفیق سیٹھ، جاوید سیٹھ، سمد خان، حاجی جلال خان، فیروز خان، حاجی یوسف خان، مبین سیٹھ، حنیف سر اور مولانا عبد القدوس قریشی شامل تھے۔ اس کے علاوہ علماء کرام، صحافی حضرات، اور سماجی و ادبی شخصیات نے بھی شرکت کرکے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

اجتماعی شادیوں کے انعقاد میں الحاج عبد المبین سیٹھ (مبین کمپنی) اور مولانا عبد القدوس قریشی کی خصوصی محنت اور کاوشیں قابلِ ستائش رہیں، جو کئی ماہ سے مسلسل اس فلاحی کام میں مصروف رہے۔

مقامی عوام نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اسے معاشرے کے لیے ایک مثالی قدم قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر الحاج عبد الواحد سیٹھ اور ان کے رفقاء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے، انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو صحت و سلامتی عطا کرے اور اس کارِ خیر کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!