مضامین

یکم مئی‘ یومِ مہاراشٹر کے موقع پر عبدالحمید خان غضنفرؔ کی کتاب

’’عام معلومات ( جنرل نالج)‘‘ کا شاندار رسمِ اجراء

ہنگولی: یکم؍ مئی (نامہ نگار) یومِ مہاراشٹر کے پُرمسرت موقع پر آج ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول، جولہ پنچال، تعلقہ کلمنوری، ضلع ہنگولی میں ایک باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جناب عبدالحمید خان غضنفرؔ کی پی ڈی ایف شکل میں مرتب کردہ گراں قدر تصنیف ’’ عام معلومات (جنرل نالج)‘‘ کا رسمِ اجراء صدرِ مدرس عالی جناب محمد عامر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

تقریب میں اسکول کے معزز اساتذہ کرام اسلم معراج، سیّد نور بابو، سلمیٰ بیگم،ناہید اختر، شیخ رفیق، اکبر خان پٹھان موجود تھے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے عبدالحمید خان غضنفرؔ کی اِس معلوماتی کاوِش کی بھرپور ستائش کی اور انھیں مبارک باد پیش کی۔ حاضرین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ کتاب طلبہ و طالبات میں عام معلومات کے تئیں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ موصوف اس سے قبل بھی چھ اہم تصانیف ’’ 125؍ تعمیری‘ اصلاحی و تحریکی اقوالِ زرّین ‘‘ ( حصہ اوّل و دوّم)، ’’ 500؍ تحریکی ‘ پسندیدہ اشعار ‘‘، ’’ اقوالِ زرّین‘ شکوے شکایتوں کا آئینہ‘‘، ’’ 500؍ تحریکی اقوالِ زرّین و 100؍پسندیدہ اشعار‘‘ اور ’’ 500؍ ضمیر کو جگانے والے‘ پسندیدہ اشعار ‘‘ شائع کرچکے ہیں، جو علمی حلقوں میں پذیرائی حاصل کرچکی ہیں۔ اِن کا آن لائن ’’ اعتبار نیوز پورٹل‘‘ پر مستقل کالم ’’ تحریکِ طالب

علم‘‘ میں تحریکی شخصیات، پسندیدہ اشعار، جنرل نالج، لطائف و اقوالِ زرّین ہر اتوار کو شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اِن کے مضامین ملک کے ممتاز رسائل و اخبارات جیسے روزنامہ تہلکہ ٹائمز (ناندیڑ)، روزنامہ منصف ( حیدرآباد)، ماہنامہ سائنس ( نئی دہلی)، ماہنامہ اُمنگ (دہلی) میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!