گاڑے گاؤں روڑآلو پیاز مارکیٹ کے پیچھے ندیم کالونی میں خاصدار رویندر چوھان سے ترقیاتی کام روڑ نالی ودیگر تعمیرات کرنےکا مطالبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

ناندیڑ بتاریخ 5 مئی 2026 کو حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ناندیڑ حلقہ لوک سبھا کے منتخب کردہ خاصدار جناب رویندر چوھان صاحب کے آفیس بھاگیہ نگر میں بالمشافہ ملاقات کی اور گاڑے گاؤں روڑ علاقہ کے آس پاس محلہ جات کی بستیوں کی صورتحال اور خاص طور پر بارش کے دنوں میں ہونے والی تکلیفوں سے اس علاقے کے خاصدار صاحب کو بتایا اور وفد نے کہا کہ یہ علاقہ کوحکومت نے

تروڑے علاقے کے ساتھ مہانگر پالیکا میں شامل کیاتھا لیکن جس طریقہ سے تروڑے علاقے کی ترقی بڑی تیزی کے ساتھ کی گئی لیکن یہ علاقہ آج تک ترقیاتی کاموں سے دور رکھا گیا ہے وفد نے خاصدار صاحب سے مطالبہ کیا کہ آپ اپنے خاصدار فنڈ کے ذریعے ایسے ضرورت مند علاقوں کو پوری سہولیات فراہم کرکے ترقی کروائی جاۓ اس علاقے میں روڑ نالی اسٹیٹ لائین کے نئے کھمبے ڈال کر عوام کو ہونے والی تکلیفوں سے راحت
پہونچائی جاۓ کیونکہ اس علاقے میں مدرسہ اسکول مسجد قائم کیا گیا ہے بچوں بوڑھوں مرد و خواتین کو بارش میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چونکے پورے لوگوں نے آپ کو لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے آپ ہی کو خاصدار منتخب کیا ہے وفد کے تمام مطالبات کو خاصدار صاحب نے بغور سنا اور تیقن دیا کہ میں اپنے خاصدار فنڈ سے ضرور روڑ و دیگر ترقیاتی کام کرکے دونگا ایسا یقین دلایا اس وفد میں حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی حافظ محمد ایوب ایڈوکیٹ عمران خان مرزا اعظم بیگ صاحب شامل تھے ۔۔۔۔۔۔




