جرائم

بابا پٹرول پمپ پر دردناک حادثہ، تین سالہ معصوم بچہ جاں بحق

اقراء اسکول کے ڈائریکٹر کی کار سے حادثہ، اتفاقی واقعہ یا غفلت؟ پولیس مصروفِ تفتیش

ناندیڑ: کل شام شہر کے بابا پٹرول پمپ پر ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں تین سالہ معصوم بچہ شیخ شیان ولد شیخ واجد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اس المناک حادثے کی خبر سے علاقے میں غم کی فضا چھا گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مرحوم شیخ شیان کا تعلق زم زم کالونی، درگاہ روڈ، پربھنی سے تھا۔ بچے کے والد شیخ واجد پیشے کے اعتبار سے مستری (کاریگر) ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ معصوم شیخ شیان چند روز قبل اپنی نانی کے پاس نئی آبادی، ناندیڑ آیا ہوا تھا، جہاں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

عینی شاہدین اور ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بابا پٹرول پمپ سے پٹرول بھروانے کے بعد ایک کار باہر نکل رہی تھی۔ اسی دوران تین سالہ شیخ شیان اچانک گاڑی کے اگلے پہیے کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ملوث کار ناندیڑ کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے اقراء اسکول کے ڈائریکٹر کی بتائی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت وہ خود گاڑی چلا رہے تھے اور پٹرول پمپ سے پٹرول بھروا کر نکل رہے تھے۔

حادثے کے فوراً بعد بچے کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔ بعد ازاں قانونی کارروائی کے تحت لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال روانہ کیا گیا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، جبکہ علاقے میں سوگ کی کیفیت دیکھی جارہی ہے۔ معصوم بچے کی اچانک موت سے ہر شخص رنجیدہ نظر آیا۔

دریں اثنا، اتوارہ پولیس اس واقعے کی جانچ میں مصروف ہے اور حادثے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل نوعیت واضح ہوسکے گی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!