شہر
غریب خاندانوں کے راشن کارڈ آن لائین کئے جائیں: ایم آئی ایم
تمام اہل راشن ہولڈرس کو PHHاسکیم میں شامل کیا جائے

ناندیڑ۔ ۲۳؍ نومبر ( پریس ریلیز ): ناندیڑ شہر کے غریب، ضرورت مند اور معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو PHH راشن کارڈ اسکیم میں شامل کرکے مفت اناج کی سہولت فراہم کرنے کے مطالبے کو لے کر آج AIMIM ناندیڑ کی جانب سے ضلع کلکٹر ناندیڑ، آر ڈی سی ناندیڑ اور ضلع سپلائی آفیسر ناندیڑ کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ غریب اور مستحق خاندانوں کو PHH اسکیم کا فائدہ دیا جائے، NPH راشن کارڈ رکھنے والے اہل خاندانوں کو PHH زمرے میں شامل کیا جائے اور مستحق خاندانوں کے راشن کارڈ آن لائن کرنے کی کارروائی
کی جائے، تاکہ انہیں سرکاری سہولیات حاصل کرنے میں آسانی ہو۔اس کے علاوہ راشن کی تقسیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بعض راشن دکانداروں کی جانب سے جان بوجھ کر مستحق افراد کو پریشان کرنے، آن لائن راشن کارڈ رکھنے کے باوجود اناج نہ دینے یا مقررہ مقدار سے کم اناج فراہم کرنے کی شکایات کا جائزہ لے کر متعلقہ راشن دکانداروں پر سخت کاروائی کی جائے۔میمورنڈم میں راشن تقسیم کے نظام کو شفاف بنانے، مستحق خاندانوں کو ان کا مکمل اناج فراہم کرنے اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
مہاراشٹر میں خشک سالی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مستحق افراد کو سرکاری سہولیات فراہم کرنے اور مفت اناج کا فائدہ پہنچانے کی اپیل کی گئی۔اس موقع پر مجلس کے سینئر لیڈر سید معین، فیروز خان لالہ، سابق چیئرمن و کارپوریٹر مسعود احمد خان، گروپ لیڈر سید مجیب ، سابق ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ، کارپوریٹر عبدالحفیظ باغبان، چاند پاشاہ قریشی، ایڈوکیٹ محمد ناصر، عبدالطیف، حبیب باغبان، سید فصیح الدین،انصار احمد خان، الطاف حسین، عمران دھونگڑے،گڈو رمضانی، رضوان خان، رحیم احمد خان و دیگر موجود تھے۔




