شہر

اپوزیشن لیڈر مسعود خان کی تقرری پر ہائی کورٹ کی عبوری روک

ناندیڑ: ناندیڑ واگھالا سٹی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر مسعود خان کی تقرری پر بمبئی ہائی کورٹ کی چھترپتی سمبھاجی نگر بینچ نے بدھ کے روز عبوری روک لگا دی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے متعلق تنازعہ مزید گہرا ہوگیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن میں کانگریس اور ونچت بہوجن آغاڑی کے مجموعی طور پر 15 کارپوریٹر ہیں، جبکہ ایم آئی ایم کے 14 کارپوریٹر ہیں۔ دونوں گروپوں نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر اپنا دعویٰ پیش کیا تھا۔ کانگریس اور ونچت بہوجن آغاڑی نے سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار کے نام کی سفارش میئر کو تحریری طور پر کی تھی، جبکہ ایم آئی ایم نے مسعود خان کے نام کی سفارش پیش کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے اختیارات میئر کے پاس ہونے کے باعث میئر کویتا مولے نے ایم آئی ایم کے مسعود خان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا تھا۔ اس فیصلے کو کانگریس کے کارپوریٹر عبدالغفار اور ونچت بہوجن آغاڑی کے کارپوریٹروں نے بمبئی ہائی کورٹ کی چھترپتی سمبھاجی نگر بینچ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے مسعود خان کی تقرری پر عبوری روک لگا دی۔ اب اس معاملے کا حتمی فیصلہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہوگا، جس پر میونسپل کارپوریشن کی سیاسی صورتحال میں مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!