رضوان جیولرز ناندیڑ کی جانب سے طلبہ و طالبات میں تعلیمی لوازمات کی تقسیم

ناندیڑ: ناندیڑ واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر ۱۲، حیدر باغ میں یومِ آزادی کے موقع پر رضوان جیولرز ناندیڑ کی جانب سے طلبہ و طالبات میں تعلیمی لوازمات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر رضوان جیولرز کے مالک جناب شیخ عرفان اور جناب شیخ نعمان نے اپنے ہاتھوں سے اسکول کے طلبہ و طالبات میں تعلیمی لوازمات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
طلبہ و طالبات میں تعلیمی لوازمات کی تقسیم سے ان میں خوشی اور جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس جناب راجہ پٹیل عبدالمطلب (پٹیل سر) نے رضوان جیولرز کے مالک شیخ عرفان اور شیخ نعمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی ضروریات میں تعاون کرنا ایک قابلِ تحسین سماجی خدمت ہے۔ ایسے اقدامات سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں تعلیم کے تئیں مزید دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔
اس موقع پر اسکول کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر معززین موجود تھے۔ رضوان جیولرز ناندیڑ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر کیا گیا یہ اقدام طلبہ کے لیے نہ صرف خوشی کا باعث بنا بلکہ تعلیم کے فروغ اور سماجی ذمہ داری کی ایک خوبصورت مثال بھی ثابت ہوا۔




