کھیل

ضلع پریشد ہائی اسکول ہمایت نگر کی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت

اردها پور (شیخ زبیر ) ہمایت نگر گٹ شکشن ادھیکاری دفتر، ہمایت نگر کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول، ہمایت نگر میں منعقدہ تعلقہ سطحی اسکولی میدان کھیل مقابلوں میں ضلع پریشد ہائی اسکول، ہمایت نگر کی کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ ٹیم کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول کی جانب سے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔

تعلقہ سطحی کھیل مقابلوں کا افتتاح قابلِ احترام پولیس انسپکٹر ہمایت نگر جناب لکشمن راؤ جی کیندرے صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت شکشن وستار ادھیکاری جناب ارون پاٹیل سر نے کی۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر ضلع پریشد ہائی اسکول ہمایت نگر کے ہیڈ ماسٹر بھارتی سر، سینئر ٹیچر جناب ہدگاؤں کر سر، اسکولی انتظامی کمیٹی کے صدر جناب نعیم بھائی، معزز شہری جناب اسد مولانا، کھیل آرگنائزر جناب شنیواڈ سر، اسسٹنٹ ٹیچرز جناب ادمنکر سر و جناب موجلگے کر سر، کھیل معاون جناب پوار سر و جناب لکڑے سر اور تعلقہ کے اساتذہ و معززین موجود تھے۔

مقابلوں کے دوران کبڈی کے میچ بھی نہایت دلچسپ اور کانٹے دار ہوئے۔ کھیل مقابلوں کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے اسکول کے جونیئر اسسٹنٹ جناب مانے سر، چپراسی منٹھالکر بائی اور اردو شعبہ کے جناب سلیم سر، جناب جاوید سر، جناب ظہیر سر، شمی م میڈم، محمدی میڈم، مسیرہ میڈم، غوثیہ میڈم، مراٹھی میڈیم کی جگلے میڈم و دیشمکھ میڈم نے قیمتی تعاون کیا۔ اسی طرح ہماری ہنر مند ساتھی کادمبری میڈم نے بھی انتھک محنت کر کے قیمتی تعاون کیا۔

اسی طرح قابلِ احترام کھیل رابطہ کار و ڈائریکٹر جناب منیشور سر نے بھی مقابلوں کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین تعاون کیا۔

ضلع پریشد ہائی اسکول ہمایت نگر کی کرکٹ ٹیم کی اس شاندار جیت سے اسکول کے تاج میں ایک اور سنہرا پر لگ گیا ہے اور اسکول کی عزت و وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!