پُوسد میں مجلسِ تحفظ ختم نبوت آل برار کے زیر اہتمام
سیرالنبی و راشٹریہ ایکتا سمیلن کے عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد۔

پُوسد (اکرم چوہان):- پُوسد میں مجلسِ تحفظ ختم نبوت آل برار کے زیر اہتمام
سیرالنبی و راشٹریہ ایکتا سمیلن کے عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد 4 ستمبر 2026 بروز جمعہ کو حضرت عمر چوک رحمت نگر پُوسد میں بعد نمازِ مغرب کیا جا رہا ہے،
معروف مذہبی اِسکالر حضرت مولانا عبداللہ قمر سالم قاسمی چترویدی (ماہرِ وید ،گیتا ،راماین) اِس جلسہ سے خصوصی خطاب کرینگے،یہ جلسہ حضرت مولانا سیّد محمود علی صاحب کی زیرِ سر پرستی و مفتی محمد فیروز صاحبِ کی زیرِ نگرانی میں منعقد ہوگا۔
اس جلسہ کی صدارت سیّد یونس صاحب بُخاری اشاعتی کرینگے ۔
مہمانِ خصوصی مفتی اظفار مجتبیٰ خان صاحب،مفتی انعام اللّٰہ خان صاحب،مفتی شفیق خان صاحب،حافظ منصور اللّٰہ خان صاحب،مبشر خان صاحب حاضر ہونگے۔
جمیع علماء ائیمہ،حفاظ،ڈاکٹرس،وکلاء،نوجوان و جملہ محافظین ختم نبوت شہر پُوسد کی جانب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے،
مزید تفصیلات کے لیے مفتی فضلِ متین صاحبِ سے 7350747743 رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔




