ناندیڑ میں نمازِ استسقاء کا اہتمام11 ستمبر کو عیدگاہ میں خصوصی نماز ادا کی جائے گی

ناندیڑ: بارش کی کمی اور خشک سالی جیسے حالات کے پیش نظر ناندیڑ میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بروز جمعہ، 11 ستمبر کو دوپہر 3:30 بجے عیدگاہ قدوائی نگرمیں خصوصی نماز ادا کی جائے گی۔
علماء کرام نے شہریانِ ناندیڑ سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں نمازِ استسقاء میں شریک ہوں اور اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کے لیے دعا کریں۔
نماز سے قبل توبہ و استغفار کی کثرت کرنے، صدقہ و خیرات دینے اور اللہ تعالیٰ سے بارش کے لیے خصوصی دعا کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
نماز میں شرکت کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ سادہ لباس پہن کر، وضو کے ساتھ اور وقت پر عیدگاہ پہنچیں۔ نماز کے دوران خاموشی، نظم و ضبط اور ادب کا خاص خیال رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
علماء کرام نے کہا کہ اس موقع پر مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کے ساتھ دعا کریں اور بارانِ رحمت کے لیے خصوصی طور پر دعائیں مانگیں۔اس طرح کی اطلاع حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ،مولانا محمد سرور قاسمی ،مولانا محمد طیب ندوی ۔مولانا محمد صدیق ندوی،قاضی محمد جاوید صدیقی صادق محمی الدین
شہریانِ ناندیڑ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم نماز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔




