شہر
چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ سولاپور کی جانب سے ٹیپو سلطان جینتی منائی گئی

سولاپور(نامہ نگار) : مراٹھا سیوا سنگھ کے زیرِ اہتمام چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ، سولہاپور کی جانب سے عظیم مجاہدِ آزادی حضرت ٹیپو سلطان کی جینتی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ٹیپو سلطان چوک میں نصب نامی تختی پر رام گائیکواڑ اور یوسف میجر کے ہاتھوں پھولوں کا ہار چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر شہر صدر متین باغوان، ضلع صدر ایم۔ شفیق رچبھرے، کارپوریٹر بابا اڈے والے، کارپوریٹر عقیلہ بھاگنری، سابق کارپوریٹر ہارون شیخ، مبین شیخ، لکشمن بھوسلے، بشیر سید، جاوید بدّی، راجو ہنڈیکری، رستم شیخ، قادر بھاگنری، صادق شیخ، کاشیب بیلف، حذیر باغوان، ریاض شیخ، رضوان دندوتی، تنویر شیخ، حارث شیخ، سرفراز قاضی، عرفان باغوان، محسن شیخ، غفور شیخ وغیرہ موجود تھے۔




