اسلامی

حضرت اقدس شاہ محمد نورالحق صاحب کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ:12؍ستمبر ( راست) مورخہ 14؍ستمبر بروز پیر کو قباء مسجد دیگلور ناکہ ناندیڑ میں ماہانہ مجلس ذکر و سلوک منعقد ہورہی ہے۔ ان مجالس کے روح رواں حضرت اقدس پیر طریقت فرید وقت جانشین قطب دکن مولانا الحاج شاہ محمد نورالحق صاحب قریشی قاسمی چشتی صابری مدظلہ العالی عصر کی نماز قباء مسجد میں ادا کریں گے ( ان شاء اللہ)۔ بعد عصر مجلس درود خوانی ، بعد مغرب مفتی اعظم صاحب قاسمی کا خطاب ہوگا۔ بعد عشاء مجلس ذکر بالجہر اور بیعت کی مجلس ہوگی۔ وابستگان سلسلہ چشتیہ صابریہ کی جانب سے عوام الناس سے شرکت کی پُرخلوص درخواست کی گئی ہے۔ تمام شرکاء کے لئے ضیافت کا اہتمام ہوگا۔ مزید رابطے کے لئے 9970141116 پر رابطہ کریں۔ اس طرح کی اطلاع قاری محمد طاہر گلبرگوی نے دی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!