شاہین انٹرنیشنل اسکول ناندیڑ میں تین روزہ فنِ خطاطی و آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ، 7 نومبر: شاہین گروپ آف اسکولز، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام اور لوح و قلم کیلیگرافی اینڈ آرٹس اکیڈمی کے اشتراک سے شاہین انٹرنیشنل اسکول ناندیڑ میں 5، 6 اور 7 نومبر 2026ء کو شاہین انٹرنیشنل اسکول میں تین روزہ فنِ خطاطی و آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
اس تین روزہ ورکشاپ میں طلبہ و طالبات کو فنونِ لطیفہ کی مختلف اصناف سے روشناس کرایا گیا۔ ورکشاپ کے دوران عربی و اردو خطاطی، ڈرائنگ، پینٹنگ، سافٹ کلے ورک، پیپر کرافٹ، پرنٹ میکنگ، مہندی ڈیزائن، فیبرک ڈیزائن، کولیج ورک اور تخلیقی فنون کی عملی تربیت دی گئی۔
ورکشاپ کے چیف ریسورس پرسن و مینٹور جناب ایم۔ محسن انوری (ماسٹر آف فائن آرٹس، اورنگ آباد) نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں فنِ خطاطی کی بنیادی و فنی باریکیوں سے آگاہ کیا اور عملی مشق کے ذریعے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے غیر معمولی دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں، حسنِ تحریر، فنِ خطاطی اور آرٹ کے تئیں ذوق و شوق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی اسلامی، تہذیبی اور ثقافتی وراثت سے قریب کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈائرکٹر شاہین گروپ آف اسکولزمحمد شبیرا حمد نے اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ فنونِ لطیفہ کی تربیت بھی نہایت ضروری ہے، کیونکہ آرٹ اور خطاطی نہ صرف بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ان میں یکسوئی، صبر، محنت اور جمالیاتی شعور بھی پیدا کرتے ہیں۔
اس تین روزہ پروگرام کے ذریعے شاہین گروپ آف اسکولز اور لوح و قلم کیلیگرافی اینڈ آرٹس اکیڈمی نے نئی نسل میں فنونِ لطیفہ اور خصوصاً عربی و اردو خطاطی کے فروغ کی جانب ایک قابلِ قدر قدم اٹھایا۔
لوح و قلم کا عزم ہے کہ قلم و فن کی اس خوبصورت روایت کو نئی نسل تک منتقل کیا جائے اور بچوں کے اندر تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ایسے تعلیمی و تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔




