سید اسماعیل کو دہلی میں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لاتور (نامہ نگار) : قومی یوم تعلیم کے موقع پر دہلی کی غالب اکیڈمی میں نیشنل اردو ٹیچرس یونین اور انڈیا کی جانب سے ایک عظیم الشان قومی تعلیمی کانفرنس اور ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کی یاد میں ملک کی 11 ریاستوں کے 36 اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں ملک کے الگ الگ علاقعہ سے آیئے ہوئے استاذہ کو نیشنل اردو پروفیسر ایوارڈ اور قومی اردو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس میں لاتور ضلع کے نالےگاؤں الفاروق اردو پرائمری اسکول کے اسوسی ایٹ ٹیچر سید اسماعیل گلاب صاب کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ایک یادگاری سرٹیفکیٹ اور روایتی لباس سے نوازا گیا۔ اسکول کے اساتذہ، طلباء، والدین، خیر خواہوں اور مقامی شہریوں نے انہیں یہ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور پورے تعلقہ میں ان کی تعریف کی جارہی ہے۔ سید اسماعیل نے کہا کہ یہ اعزاز میرے سکول کے تمام اساتذہ اور یہاں کے لوگوں کا ہے۔ میں مولانا آزاد کی اردو تعلیم کی خدمت کرتا رہتا ہوں۔




