قومی

قومی یومِ تعلیم کے موقع پر آل انڈیا ملی کونسل دہلی کا پروگرام، مولانا آزاد کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے پر زور

نئی دہلی، 12؍ نومبر(پریس ریلز): آل انڈیا ملی کونسل، دہلی کے زیرِ اہتمام قومی یومِ تعلیم کے موقع پر بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے مولانا آزاد کے تعلیمی مشن کو عملی طور پر آگے بڑھانے، مسلم معاشرے میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے اور خواتین سمیت نئی نسل کو جدید و تکنیکی تعلیم سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کی قومی خازن پروفیسر حسینہ حاشیہ نے مولانا آزاد کی علمی، صحافتی، سیاسی اور تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔

قومی معاون جنرل سکریٹری شاہ اجمل فاروق ندوی نے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی کا بنیادی راستہ معیاری تعلیم ہے اور محض حقوق کی بات کرنے کے بجائے تعلیمی میدان میں عملی پیش رفت ضروری ہے۔صدارتی خطاب میں پروفیسر اخترالواسع نے مولانا آزاد کے افکار، ہندو مسلم اتحاد، قومی یکجہتی اور تعلیم نسواں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔ ملی کونسل دہلی کے صدر حاجی پرویز میاں نے مولانا آزاد اور دیگر مجاہدین آزادی کی خدمات کو یاد رکھنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی اپیل کی۔پروگرام کے دوران

نرسری سے بارہویں جماعت تک سو فیصد حاضری برقرار رکھنے والے دہلی کے دو طلبہ کو میمنٹو، سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دے کر اعزاز سے نوازا گیا، جب کہ ان کے والدین کی بھی شال پوشی کی گئی۔پروگرام کا آغاز نسیم احمد فلاحی کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ نظامت کے فرائض رئیس الدین نے انجام دیے، جب کہ محمد الیاس سیفی نے کلمات تشکر ادا کیے۔ اس موقع پر مختلف علمی، سماجی اور ملی شخصیات نے شرکت کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!