ایجوکشن

یونک اردو ہائی اسکول میں سیرتِ نبویؐ کوئز کے کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی؛ اسناد کی تقسیم

" تقریب عقیدت و روحانیت کے ماحول میں انجام پذیر"

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
یونک ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام یونک اردو ہائی اسکول میں ایک پر وقار تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی، جس کی صدارت ادارہ کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ نے کی۔یہ پروگرام صفہ مارل ایجوکیشن مہاراشٹر کی جانب سے جماعتِ اسلامی ہند جلگاؤں (حلقہ مہاراشٹر) کے زیرِ انتظام منعقدہ “سیرت النبی ﷺ تحریری کوئز مقابلہ” کے سلسلے میں ترتیب دیا گیا تھا، جو مورخہ 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوا تھا۔

اس مقابلے میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ کامیاب طلبہ کو محسنِ ملت، علم دوست اور مخلص سماجی خدمت گار جناب ظفر صاحب کے دستِ مبارک سے اسنادِ امتیاز پیش کی گئیں۔ پروگرام کے صدر عبدالقیوم شاہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو علمِ دین، سیرتِ رسول ﷺ اور اسلامی تاریخ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، جس پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

اس روحانی و پر عقیدت تقریب میں نوید انجینیئر، شیخ گلاب، تاج الدین شیخ، شفقت شیخ اور نعیم شیخ سمیت دیگر معززین موجود تھے۔پروگرام کی نظامت شیخ سلیمان نے مؤثر انداز میں انجام دی، جبکہ صدر مدرس شیخ نعیم نے رسمِ تشکر ادا کی۔ یہ تقریب علم عقیدہ اور روحانیت کے حسین امتزاج کے ساتھ نہایت کامیابی اور محبت کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!