شہر

مردم شماری سروے میں تعاون اور حسنِ اخلاق کی اپیل

ناندیڑ: ملک بھر میں مردم شماری کا سروے جاری ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں فیلڈ پر کام کرنے والے اہلکار گھروں میں جا کر معلومات جمع کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ناگرک سویدہ کیندر، جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے تمام مسلم بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سروے کے سلسلے میں آنے والے افراد کے ساتھ خوش اخلاقی، محبت اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سروے کے لیے آنے والے حضرات یا خواتین خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، ان کے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ کیا جائے۔ انہیں پانی پلایا جائے، بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے اور جہاں ممکن ہو سروے مکمل کرنے میں بھرپور تعاون کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلمانوں کا بہترین اخلاق اور دوسروں کے ساتھ خیرخواہی ہی ان کی اصل پہچان ہے۔ اس طرح کا حسنِ سلوک نہ صرف مسلمانوں کی اچھی شبیہ پیش کرے گا بلکہ اسلام کی خوبصورت تعلیمات بھی نمایاں ہوں گی۔

ناگرک سویدہ کیندر، جماعت اسلامی ہند ناندیڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!