مراٹھوڑ ا

مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں تو کامیابی آپ کی ہی ہوگی…پروفیسر ڈاکٹر مقبول بروٹے 

مہدویہ ینگ سرکل اوسہ کے زیر اہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب میں معززین کے خیالات

لاتور(محمدمسلم کبیر)تعلیم کے شعبے میں صرف روایتی شعبوں تک محدود نہ رہیں بلکہ جدید اور نئے شعبوں میں داخلہ لے کر اپنا مستقبل روشن کریں،یہ بات آزاد کالج اوسہ کے پروفیسر ڈاکٹر مقبول بروٹے نے کہی۔وہ اوسہ میں مہدویہ ینگ سرکل کے زیر اہتمام دسویں، بارہویں اور میڈیکل تعلیم مکمل کرنے والے تقریباً 55 طلبہ کےتہنیتی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔تقریب کی صدارت عبدالغنی کرپوڑے نے کی۔مہمانِ خصوصی کے طور پر لاتور کے شاعر عبدالغفار منگلے موجود تھے۔
عبدالغفار منگلے نے کہا کہ طلبہ کو اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھنی چاہیے اور تعلیم میں تکنیک کا استعمال کرنا چاہیے۔اور کہا کہ  کامیابی کا انحصار وقت اور مہارت کی تابع ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مسلم کبیر نے کہا کہ سماج کے ذریعے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی ان کے مستقبل کے لیے ایک محرک لمحہ ہوتا ہے،اس لیے مہدویہ ینگ سرکل اوسہ اور عمر بھائی پنجیشا کا کام قابل تعریف ہے۔عمر بھائی پنجیشا اور ان کے دوست بے لوث جذبے کے ساتھ سماجی خدمت کر رہے ہیں۔جس معاشرے میں ایسے نوجوان ہوں، وہ معاشرہ یقیناً ترقی کرتا ہے۔
 مہدویہ ینگ سرکل کے سیکریٹری عمر بھائی پنجیشا نے اپنی بات واضح کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اس تنظیم کے ذریعے کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔جس سے طلبہ میں اعتماد اور حوصلھ بڑھ رہا ہے۔اس موقع پر پروفیسر عبدالوہاب ملے بھاری نے بھی اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے طلبہ کے درخشاں مستقبل کے لئے مبارک باد پیش کی ۔
 اس موقع پر حکومت ہند کی طرف سے نوٹری مقرر ہونے پر ایڈوکیٹ مقبول حسین الورے کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔تقریب کی نظامت عارف منیاری نے کی جبکہ شکریہ ایڈوکیٹ وسیم کرپوڑے نے ادا کیا۔
اس جلسے میں اولیاء طلبہ، کثیر تعداد میں  موجود تھے۔اس موقع پر اسٹیج پر شاعر جیلانی ملا راز اوسوی،ڈاکٹر غوث پاشا تتاپورے، جبّار کرپوڑے،امام قاسم کرپوڑے، معین الدین ملّا وغیرہ موجود تھے۔
     پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیےجیلانی ہپرگے،جیلانی کرپوڑے،مبین کرپوڑے،ابراہیم تتاپورے،معین الدین کرپوڑے،یٰسین کرپوڑے، جاوید ملا،کامران ہاورے،امن کرپوڑے، خوندمیر الورے،نعمت لوہارے،فاروق کرپوڑے، عرفان بروٹے،جعفر کمارکری،الطاف کرپوڑے وغیرہ نے محنت کی۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!