شہر

بجلی سربراہی مسدودی معاملہ پر کانگریس کی نمائندگی

ناندیڑ۔ 12؍جون ( نامہ نگار ):ناندیڑ شہر میں پچھلے کچھ دنوں سے بجلی کی سربراہی مسلسل منقطع ہو رہی ہے۔ خاص کر دیگلورناکہ او راطراف کے علاقوں میں پچھلے دنوں بجلی سربراہی مسدود رہنے سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آئی ۔ رات رات بھر بجلی گل تھی اس کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑا۔ اس سلسلہ میں آج کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے ایم ایس ای بی دفتر نیا مونڈھا پہنچ کر چیف انجینئر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا ۔

اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ شہر میں اور دیگلورناکہ کے اطراف بجلی سربراہی جو بار بار مسدود ہو رہی ہے اس جانب حکام توجہ دے کر فوری اقدامات اٹھائے۔ بجلی کے نئے کھمبے نصب کریں، نئی لائین کا نظم کیا جائے ساتھ ہی ٹرانسفارمر اور ڈی پی کو بدلنے کی بھی بات کہی گئی۔ شہر میں نئے سب سینٹر اور فیڈر قائم کرنے ، نئے مقامات پر بجلی کے نئے ٹرانسفار نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

علاقہ کے سابق کارپوریٹرس نے اپنے اپنے علاقوں کے بجلی مسائل سے چیف انجینئر کو واقفیت کروائی۔ اس وفد میں شہر صدر عبدالستار ، مہیلا صدر کرونا جمداڑے، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، آنند چوہان، شمیم عبداللہ، عبدالغفار، ایکناتھ مورے، سابق کارپوریٹر سید شیر علی، ایڈووکیٹ محمد ناصر، رحیم احمد خان، عبدالعزیز قریشی، منتجب الدین، بابو بھائی کھوکھے والے، منا عباس حسین، رمیش گوڑ بولے، سید شعیب حسین، ستیہ پال ساونت، دیپک سنگھ حضوریا، محمد زبیر سر، اظہر قریشی، ایڈووکیٹ عبدالشہباز، حبو لیڈر، عبدالوہاب، عبدالمختار، رفیق پٹھان، ایڈووکیٹ پرسن جیت واگھمارے سمیت دیگر کانگریسی کارکنان موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!